انکم ٹیکس دہندگان کیلئے بڑی خبر، گوشوارے جمع کروانے کی تاریخ میں بڑی توسیع کر دی گئی

اسلام آباد(آئی این پی )وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا جس کے تحت پٹرول 12.63 روپے اور ڈیزل 12 .13روپے سستاہوگیا ۔ جمعہ کویہاںاسلام آباد میں وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ پٹرول کی قیمت میں 12 روپے 63 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 12 روپے 13 پیسے کمی کی جارہی ہے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ پٹرول کی نئی قیمت 224 روپے 80 پیسے ہوگئی۔ انہوں نے کہا کہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 12 روپے 13 پیسے کمی کی گئی ہے، اور اس کی نئی قیمت 247 روپے 43 پیسے سے کم ہو کر 235 روپے 30 پیسے ہو گئی ہے۔وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے 78 پیسے فی لٹر کمی کی گئی ہے، اور نئی قیمت 186 روپے 50 پیسے ہو جائے گی۔ اسحاق ڈار نے مزید بتایا کہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 10 روپے 19 پیسے فی لٹر کمی کی گئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ مٹی کے تیل کی قیمت 10 روپے 19 پیسے فی لیٹر، فی لیٹراور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے 78 پیسیفی لیٹر کمی کی گئی ہے۔نئی قیمتوں کا اطلاق جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب رات 12 بجے سے ہوگیا۔وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی تاریخ میں ایک ماہ کی توسیع کر رہے ہیں۔اس موقع پر اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز فیڈرل بورڈ آف ریونیو کا دورہ کیا تھا۔چونکہ 30 ستمبر کو پہلی سہ ماہی ختم ہوئی ہے اس لیے ٹیکس کلیکشن کی کچھ تفصیلات بتانا چاہوں گا۔ ستمبر کے مہینے میں 685 ارب روپے کی کلیکشن ہوئی ہے، پہلی سہ ماہی یعنی یکم جولائی سے 30 ستمبر کے درمیان 1635 ارب روپے کا ٹیکس جمع ہوا ہے جبکہ ہدف 1609 ارب روپے کا تھا۔وزیرخزانہ نے کہا اس مدت کے دوران 84 ارب روپے کے ریفنڈز دیے گئے ہیں جبکہ گزشتہ سال اسی سہ ماہی میں 62 ارب روپے کے ریفنڈز دیے گئے تھے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close