پیٹرول کے بعد ایل پی جی کی قیمتوں میں بھی بڑی کمی ہوگئی

اسلام آباد (پی این آئی) اوگرا نے یکم اکتوبر ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 122 روپے کمی کردی ، ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 122 روپے اور فی کلو قیمت میں دس روپے 34 پیسے کمی کردی گئی ہے۔

 

 

میڈیا رپورٹس کے مطابق اوگرانے یکم اکتوبر سے ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر سستاکرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ یکم اکتوبر سے ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 122 روپے کمی ہوگی، جس کے باعث ایل پی جی کے 11.8 کلو کے گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2374.25 روپے مقرر کردی گئی۔جبکہ ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں10 روپے 34 پیسے کمی کی گئی ہے، جس کے بعد ایل پی جی فی کلو نئی قیمت 201.20 روپے مقرر کردی گئی ہے۔بتایا گیا ہے کہ ایل پی جی کی نئی قیمت کا اطلاق اکتوبر کیلئے ہوگا۔دوسری جانب ملک میں مہنگائی کی شرح بڑھ کر 30.62 فیصد ہوگئی ہے، ادارہ شماریات کی مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق مہنگائی میں 0.94 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، ایک ہفتے میں 20 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، حالیہ ہفتے 10 اشیاء سستی اور 21 میں استحکام رہا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ پیاز47.77 اور ٹماٹر 30.29 فیصد مہنگے ہوئے، چائے ڈھائی فیصد اور بریڈ 1.74 فیصد مہنگے ہوئے، کپڑے دھونے والے صابن کی قیمت 1.13 فیصد بڑھ گئی۔.

 

اسی طرح حالیہ ہفتے میں ایل پی جی4.14 اور آٹا اوسط 2.99 فیصد سستا ہوا، دال مسور، کیلے، کوکنگ آئل، گھی، لہسن، چینی اور آلو بھی سستے ہوئے۔ دوسری جانب زرمبادلہ کے ذخائر341 ملین ڈالر کمی کے بعد 13.76ارب ڈالرہوگئے۔ سٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق 23 ستمبر کوختم ہونے والے ہفتہ میں سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکا حجم 8 ارب ڈالر اورکمرشل بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 5.75 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔ گزشتہ ہفتہ میں زرمبادلہ کے ذخائر میں 341 ملین ڈالر کمی ہوئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close