اسحاق ڈار کا جادو کام کر گیا؟ ڈالر کی قدر میں مزید بڑی کمی

کراچی (پی این آئی) اسحاق ڈار کا جادو کام کر گیا؟ ڈالر کی قدر میں مزید بڑی کمی۔۔ انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق جمعہ کے روز انٹربینک میں ڈالر ایک روپیہ 18 پیسے سستا ہوا۔

 

 

جس کے بعد اس کی قدر 229.63 روپے سے کم ہو کر 228 روپے 45 پیسے رہ گئی۔رواں ہفتے کے دوران انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 11.20 روپے سستا ہوچکا ہے۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 230 روپے برقرار رہا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close