اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات اور عوام کو ریلیف اقدامات کے لیے آئی ایم ایف سے بات چیت کا فیصلہ کر لیا،ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار عالمی مالیاتی ادارے سے بات چیت کے بعد وزیراعظم شہباز شریف کو آگاہ کریں گے، آئی ایم ایف کی رضا مندی سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہو گی، پٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی کی موجودہ شرح برقرار رکھ کر ریلیف دیا جائے گا،
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے وزیر خزانہ کی بات مان لی تو جمعہ (آج) سے پٹرولیم مصنوعات سستی ہوں گی، پٹرولیم مصنوعات پر لیوی کی موجودہ شرح کو برقرار رکھے جانے کا امکان ہے۔ آئی ایم ایف کے ساتھ حتمی بات کے فیصلہ کیا جائے گا۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں