75روپے کا نوٹ کب سے عوام کیلئے دستیاب ہو گا؟ اعلامیہ جاری

کراچی (پی این آئی) پاکستان کے 75 ویں یوم آزادی کی مناسبت سے سٹیٹ بینک آف پاکستان کی طرف سے 75 روپے کا نوٹ جاری کیا گیا ہے جو 30 ستمبر سے عوام کیلئے دستیاب ہوگا۔سٹیٹ بینک کی طرف سے جاری اعلامیے کے مطابق 75 روپے کا کرنسی نوٹ سٹیٹ بینک کی شاخوں اور نجی بینکوں سے حاصل کیا جاسکتا ہے۔

 

 

 

 

اس نوٹ کو عام لین دین کیلئے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔نئے کرنسی نوٹ کا رنگ پاکستان کے پرچم کی مناسبت سے سبز رکھا گیا ہے۔ اس کے ایک طرف قائد اعظم محمد علی جناح، علامہ محمد اقبال، فاطمہ جناح اور سرسید احمد خان کی تصویریں پرنٹ ہیں جب کہ دوسری طرف مار خور اور دیودار کے درخت کی تصویر ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close