اسحاق ڈار کے آتے ہی پاکستان کے قرضوں میں کتنی بڑیکمی واقع ہوگئی؟حیران کن انکشاف

اسلام آباد(پی این آئی)4 دن میں ڈالر 8 روپے سے زیادہ سستا ہو چکا ہے۔ملک پر قرضوں کے بوجھ میں 1 ہزار 50 ارب روپے کی کمی ہوئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق انٹر بینک میں آج ڈالر مزید 2 روپے 41 پیسے سستا ہونے کے بعد 231 روپے 50 پیسے کا ہو گیا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50 پیسے سستا ہونے کے بعد 233 روپے 50 پیسے کا ہو گیا ہے۔دوسری جانب مسلم لیگ (ن )کے رہنما، وفاقی وزیر اسحاق ڈار نے واضح کیا ہے کہ

روپے کی قدر بہتر ہونا شروع ہو گئی ہے، کسی کو پاکستان کی کرنسی سے کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے، عمران خان کے وزرا کہتے تھے انٹرپول کے ذریعے مجھے لائینگے،جنہوں نے مجھ پر کیس بنایا ان کو شرم آنی چاہیے،عمران خان کو پیغام ہے ملک کو چلنے دیں ،مفتاح اسماعیل کی وجہ سے پاکستان ڈیفالٹ سے بچ گیا، مفتاح اسماعیل ہماری ٹیم کا حصہ تھے اور ہیں، پہلی ترجیح کرنسی، دوسری مہنگائی پر قابو پانا ہے،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے

اسحاق ڈار نے کہا کہ پچھلے 4 سال میں معیشت کا جنازہ نکال دیا گیا، گزشتہ حکومت نے سیاسی فائدہ لینے کے لیے عالمی معاہدوں سے انحراف کیا، یہ کہا گیا کہ آنے والوں کے لیے بارودی سرنگ بچھا دی گئی ہے، ہم معیشت کو بہتر کریں گے، آپ مسلم لیگ ن کی تاریخ دیکھیں، ہم نے پہلے بھی 4 سال روپے کو مستحکم رکھا تھا، اگر پاکستان اسی پہلے والی ڈگر پر چلتا تو پاکستان بڑی معیشت بننے جا رہا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close