سونے کی قیمت میں 12ہزار روپے فی تولہ کمی، خریداروں کیلئے سنہری موقع

کراچی (پی این آئی) سونے کی قیمت میں 12ہزار روپے فی تولہ کمی، خریداروں کیلئے سنہری موقع۔۔ پاکستان میں سونے کی قیمت میں مزید کمی ہوگئی۔سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت 1450 روپےکمی کے بعد ایک تولہ سونا ایک لاکھ 41 ہزار 850 روپے کا ہوگیا۔ دس گرام سونا 1243 روپےکم ہوکر ایک لاکھ 21 ہزار 614 روپےکا ہوگیا ہے۔

 

 

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونےکی قدر میں تین ڈالر کی کمی ہوئی ہے اور یہ فی اونس 1637 ڈالر کا ہوگیا۔مجموعی طور پر سونے کی قیمت میں گزشتہ تین دنوں میں تقریباََ12ہزار روپے کی کمی ہو چکی ہے۔ہفتے کو سونا 3750روپے فی تولہ سستا ہوا ، سوموار کو 6800روپے اور آج 1450روپے سستا ہوا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں