اسحاق ڈار کے آتے ہی ڈالر نیچے اور روپیہ اوپر کیوں جانے لگا؟ راز کھول دیا گیا

کراچی (پی این آئی) پی ٹی آئی رہنما اور سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ اسحاق ڈار کی آمد کی خوشی میں مارکیٹ میں ڈالر پمپ کئے گئے۔ روپے کی قدر میں بہتری پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان اور اسٹیٹ بینک نے ڈالر پمپ کئے۔ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ پہلے بھی یہی کیا گیا تھا جس کی قیمت آج بھی چکا رہے ہیں۔ یہ بات اہم ہے کہ پاکستان کے قرضے موخر ہونے اور وزارت خزانہ کا قلمدان تبدیل ہونے کی خبروں کے باعث روپے کی قدر میں بہتری واقع ہوئی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close