غریب کی روٹی بند، پنجاب حکومت نے آٹا 15 روپے 75 پیسے فی کلو مہنگا کر دیا

لاہور (پی این آئی) پنجاب حکومت نے صوبے میں آٹے کی سرکاری قیمت بڑھانے کی منظوری دے دی ہے۔اس حوالے سے صوبائی حکومت نے آٹے کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے مطابق سرکاری گندم کی قیمت میں 535 روپےفی من اضافہ کیا گیا ہے۔ آٹے کی فی کلوقیمت میں 15روپے 75 پیسےاضافہ کیا گیا ہے۔ فلور ملز نے 20 کلو آٹے کے تھیلےکی قیمت 980 سے بڑھا کر 1295 روپےکر دی ہے۔

سرکاری گوداموں سے گندم کی قیمت 1765 سے بڑھا کر 2300 روپے فی من کر دی گئی ہے جب کہ فلورملز کے یومیہ کوٹے میں 1800ٹن اضافہ کیا گیا ہے۔دوسری طرف نیشنل فلڈ ریسپانس سینٹر کا کہنا ہے کہ ملک میں گندم کے وافر ذخائر موجود ہیں، اور قلت کا کوئی خدشہ نہیں ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close