بجلی کی قیمتوں میں عوام کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان، خوشخبری سنا دی گئی

کراچی (پی این آئی)بجلی کی قیمتوں میں عوام کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان، خوشخبری سنا دی گئی۔۔۔ کے الیکٹرک صارفین کے لیے بجلی چار روپے 21 پیسے سستی ہونے کا امکان ہے۔کے الیکٹرک نے بجلی سستی کرنے کیلئے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کو درخواست دی ہے۔

درخواست میں اگست کی فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کے ذریعے فی یونٹ بجلی چار روپے 21 پیسے سستی کرنےکی تجویز دی گئی ہے، اتھارٹی 29 ستمبر کو درخواست کی سماعت کے بعد فیصلہ کرےگی۔درخواست کی منظوری کی صورت میں کے الیکٹرک کے صارفین کو سات ارب 21کروڑ روپے کا ریلیف مل سکےگا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close