آئی فون 14سیریز میں کیا تبدیلیاں ہوں گی؟ شوقین افراد کیلئے خوشخبری

لاہور (پی این آئی )ایپل نے گزشتہ دنوں آئی فون 14 سیریز کو متعارف کرایا ہے، یہ نئے آئی فونز 16 ستمبر سے دنیا کے کچھ حصوں میں صارفین کو دستیاب ہیں مگر آئی فون 14 سیریز کے پرو ماڈلز (آئی فون 14 پرو اور 14 پرو میکس) میں سب سے بڑی اپ ڈیٹ ڈسپلے میں کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق آئی فون 14 پرو اور 14 پرو میکس کو جب استعمال نہ بھی کیا جارہا ہو تو بھی ان کی اسکرین ڈسپلے کرتی رہتی ہے۔

 

 

 

سکرین آرام کے بجائے مختلف ویجیٹس جیسے الارمز اور دیگر کو ڈسپلے کرتی رہتی ہے،یہ پہلی بار ہے جب ایپل نے آل ویز آن ڈسپلے کو کسی آئی فون کا حصہ بنایا ہے،یہ فیچر اینڈرائیڈ فونز میں تو کافی عرصے سے موجود ہے مگر ایپل کے صارفین پہلی بار اسے استعمال کرسکیں گے۔ماہرین کے مطابق اس نئے فیچر سے فون کے استعمال کا وقت بڑھ جائے گا، ہماری نظر میں تو یہ زبردست فیصلہ ہے،اب صارفین لاک سکرین میں ہی نوٹیفکیشنز، ٹائم، ریمائنڈرز اور دیگر چیزیں دیکھ سکیں گے اور انہیں فون ان لاک کرنے کی ضرورت بھی نہیں ہوگی۔نئی لاک اسکرین تصاویر کو دیکھنے کا ذریعہ بھی بنے گی جبکہ صارفین کاسٹیوم فونٹ اسٹائلز اور کلرز کا انتخاب بھی کرسکیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں