ہونڈا اٹلس نے سی جی 125 کا نیا ماڈل متعارف کرادیا قیمت بھی سامنے آگئی

لاہور(پی این آئی)ہونڈا اٹلس نے سی جی 125 موٹر سائیکل کا 2023 ماڈل مارکیٹ میں لانچ کردیا ۔ڈیلرز کے مطابق نیا ماڈل کل سے مقامی مارکیٹ میں دستیاب ہوگا۔ ہونڈا اٹلس نے نئے ماڈل میں سوائے نئے گرافکس کے اسٹیکر کے کوئی تبدیلی نہیں کی۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق مذکورہ ماڈل کی قیمت پہلے ہی بہت زیادہ ہے جس کی وجہ سے قیمت میں اضافہ نہیں کیا گیا اور سی جی 125 اسٹینڈرڈ ایک لاکھ 79 ہزار 900 روپے جبکہ سی جی 125 ایس ای 2 لاکھ 10 ہزار روپے میں دستیاب ہوگی۔ڈیلرز کا کہنا ہے کہ مقامی اسمبلرز کو پاکستانی صارفین کو بھی موٹر سائیکلوں کی جدید اور نت نئے ڈیزائنوں اور کوالٹی کی رینج دینی چاہیے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close