اسلام آباد (پی این آئی) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان آج متوقع ہے، وزیراعظم کے پاکستان میں نہ ہونے کی وجہ سے اعلان نہیں ہو سکا، اوگرا سمری میں پٹرولیم اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کی کوئی تجویز نہیں ہے، کمی کی بجائے اضافہ کا کا امکان ہے۔واضح رہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان نہ ہونے پر پیٹرول پمپس نے خریداری روک لی، اسلام آباد سمیت کئی پٹرول پمپ پر پٹرول ہی ختم ہوگیا اور گاڑیوں اور موٹر سائیکل والوں کو بھیج دیا گیا۔ذرائع کے مطابق پیٹرول پمپس کی جانب سے خریداری نہ ہونے پر پیٹرول پمپس خالی ہونے کا خدشہ ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں