روس سے پاکستان کو گیس کی فراہمی کیسے ممکن ہے؟پیوٹن نے شہباز شریف کو بتا دیا

ثمرقند (آئی این پی)وزیراعظم شہباز شریف کی ازبکستان کے شہر سمرقند میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات ہوئی جس میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جمعرات کو ثمر قند میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کی روسی صدرپیوٹن سے سائیڈ لائن ملاقات ہوئی۔اس دوران روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کا کہنا تھا کہ روس سے پاکستان کو پائپ لائن کے ذریعے گیس کی فراہمی ممکن ہے۔

ولادیمیر پیوٹن کا کہنا تھا کہ روس سے پاکستان تک گیس پائپ لائن پہلے سے موجود انفرااسٹرکچرکاحصہ ہے۔خیال رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت کیلئے جمعرات کو ہی ثمر قند پہنچے ۔ اجلاس میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سمیت کئی ملکوں کے سربراہان شرکت کر رہے ہیں۔ دریں اثناء وزیرِ اعظم شہباز شریف سے بیلاروسی صدر الیگزینڈر گریگوری وچ لوکاشینکو نے بھی سمرقند میں ملاقات کی ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close