آٹے کا بحران شدت اختیار کرگیا کوئٹہ میں ایک روٹی کی قیمت 50روپے تک پہنچ گئی

راولپنڈی (پی این آئی)کوئٹہ میں آٹے کی قیمت کیا بڑھی تندور مالکان نے بھی تندور ی روٹی کا وزن کم کرنے کے ساتھ قیمت میں بھی اضافہ کردیا۔ضلعی انتظامیہ اور پرائس کمیٹی نے اپنی آنکھیں بند کر کے عو ا م کو ناجائز منافع خور تندور مالکان کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ۔ذرائع کے مطابق کوئٹہ شہر میں سا ڑ ھے تین سو سے زائد تندور قائم ہیں، شہری ان تندروں سے روزانہ ہزاروں روٹیاں خریدتے ہیں ،ایک ہفتہ قبل تندور مالکان نے خاموشی سے تندوری روٹی کا وزن کم کر کے اس کی قیمت میں از خود اضافہ کردیا۔

ذرائع کے مطابق 320 گرام کی روٹی 25 روپے کے بجائے 50 روپے تک میں فروخت کی جارہی ہے جبکہ اس سے کم وزن کی روٹی کہیں 25 اور کہیں 30 روپے کی فروخت ہو رہی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں