چینی کمپنی کے تعاون سے منصوبہ، ہر سال 3.212 بلین کلو واٹ صاف بجلی فراہم کرنے کی توقع

اسلام آ باد(آئی این پی)پاکستان میں سوکی کناری ہائیڈرو پاور اسٹیشن پر کام کرنے والی ایک چینی کمپنی نے واٹر ڈائیورژن ٹنل کی تعمیر کامیابی کے ساتھ مکمل کر لی، جس سے پاور اسٹیشن کو چلانے اور بجلی پیدا کرنے کے حوالے سے مزید مضبوط بنیاد رکھی گئی ہے۔اتوار کے روز سوکی کناری ہائیڈرو پاور اسٹیشن پراجیکٹ کمپنی کے ڈپٹی جنرل مینیجر چھن جیا جیا نے اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈائیورژن ٹنل کی تکمیل اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ ہائیڈرو پاور اسٹیشن پراجیکٹ ایک نئے تعمیراتی مرحلے میں داخل ہونے والا ہے اور یہ اپنے ہدف کے انتہائی قریب ہے۔

واٹر ڈائیورژن ٹنل منصوبے کی تکمیل کے بعد، ہر سال 3.212 بلین کلو واٹ صاف بجلی فراہم کرنے کی توقع ہے۔حالیہ دنوں پاکستان کے کئی علاقوں میں شدید بارشوں اور سیلاب کا سامنا ہے۔ رپورٹس کے مطابق تعمیراتی پیش رفت کو یقینی بناتے ہوئے، ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کمپنی نے مقامی حکومت کے ساتھ مل کر مذکورہ منصوبے کے علاقے میں پھنسے ہوئے لوگوں کے انخلا، تباہ شدہ سڑکوں اور پلوں کی مرمت ، پانی اور بجلی کی فراہمی کے نظام کو بحال کرنے کے لیے ایک ہنگامی باہمی تعاون کا طریقہ کار شروع کیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close