ایف ایف سی کو سال2021 کی بہترین کمپنی ہونے کا اعزاز حاصل

راولپنڈی (پی این آئی) فوجی فرٹیلائزر کمپنی لمیٹڈ (FFCL) کو راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (RCCI) نے سال 2021 کے دوران کمپنی کی لگن، عزم اور مثالی کاروباری کارکردگی کے اعتراف میں ‘کمپنی آف دی ایئر ایوارڈ’ سے نوازا ہے۔ RCCI نے اپنی 34 ویں انٹرنیشنل کانفرنس اور اچیومنٹ ایوارڈز کی تقریب تھائی لینڈ میں منعقد کی جہاں یہ باوقار ایوارڈ ایف ایف سی کو دیا گیا۔

کمپنی سیکرٹری ایف ایف سی، بریگیڈیئر عسرت محمود (ریٹائرڈ)، ستارہ امتیاز (ملٹری) نے یہ ایوارڈ وصول کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close