پاکستان کے قرضوں کی معافی کے لیے اہم تجویز پیش کر دی گئی

کراچی (آئی این پی)سابق سینیٹ چیئرمین میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے پاکستان سمیت ترقی پذیر ممالک کے قرضوں کی معافی کی بات کی جائے۔ بد ھ کو اپنے ایک بیان میں پیپلز پارٹی کے رہنما رضاربانی نے کہا کہ ترقی پذیر ممالک نے اپنے آقائوں کے ہاتھ اپنے وسائل کی لوٹ مار کو برداشت کیا ہے، ترقی یافتہ ممالک 79 فیصد کاربن اخراج کے ذمہ دار ہیں،امریکا نے1850 سے اب تک509 جی ٹی کاربن ڈائی آکسائیڈ خارج کی۔

سینیٹر رضا ربانی نے کہا کہ امریکا کاربن ڈائی آکسائیڈ کے سب سے زیادہ اخراج کا ذمہ دارہے،امریکا کی کمپنیاں درختوں کی زیادہ کٹائی کی ذمہ دار ہیں جو گلوبل وارمنگ کی وجہ ہے۔انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی اور گلوبل وارمنگ سے ترقی پذیر ممالک سب سے زیادہ متاثر ہیں، پاکستان میں موسمیاتی تبدیلی کے باعث سیلاب آرہے ہیں۔سینیٹر رضا ربانی کا کہنا تھا کہ سامراجی ممالک اپنی ذمہ داری تسلیم کریں، پاکستان سمیت ترقی پذیر ممالک کی بحالی کریں،اب وقت آگیا ہے کہ وہ رقم لوٹائیں جنہوں نے وسائل چرائے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں