عالمی منڈی میں خام تیل کتنا سستا ہو گیا؟ اچھی خبر

اسلام آباد (پی این آئی) عالمی منڈی میں خام تیل اور گیس کی قیمتوں میں 3فیصد کمی ہوگئی، برینٹ خام تیل 90 ڈالر فی بیرل اور ڈبلیو ٹی آئی 84 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہونے لگا ہے۔ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت زبردست حد تک گر گئی ہے، برینٹ خام تیل 90 ڈالر فی بیرل اور ڈبلیو ٹی آئی 84 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہورہا ہے۔

 

 

اسی طرح عالمی مارکیٹ میں گیس کی قیمت 3فیصد کمی کے ساتھ 7 ڈالر 94 سینٹس فی ایم ایم بی ٹی یو پرموجود ہے۔ دوسری جانب وفاقی حکومت نے اوگرا (آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی) سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اختیار واپس لینے کا فیصلہ کرلیا ہے، بتایا گیا ہے کہ چیئرمین اوگرا مسرور خان کے زیرصدارت اس حوالے اہم اجلاس ہوا، اجلاس میں آئل مارکیٹنگ کمپنیز کے سربراہان اور پٹرولیم ڈویژن سمیت دیگرحکام نے شرکت کی۔اجلاس میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو ڈی ریگولیٹ کرنے سے متعلق معاملات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو ڈی ریگولیٹ کرنے سے متعلق حتمی ٹی اوآرز بنانے کیلئے آئل ریفائنریز سمیت تمام متعلقہ فریقین کو بھی اعتماد میں لیا جائےگا۔ بتایا گیا ہے کہ اوگرا سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اختیار واپس لینے کے بعد نومبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین مارکیٹ کرے گی۔مزید برآں انٹرنیشنل پریس ایجنسی کے مطابق عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں ایک ڈالر سے زائد کی کمی کے بعد یوکرین پر روس کے حملے سے پہلے کی سطح پر پہنچ گئیں، جس کی وجہ خام تیل کے سب سے بڑے درآمد کنندہ چین میں کووڈ پابندیاں، شرح سود میں مزید اضافے کے امکان نے عالمی معاشی کساد بازاری کے خدشات اور ایندھن کی کم طلب ہے۔

 

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق برینٹ کروڈ فیوچر گزشتہ سیشن میں 3 فیصد کی کمی کے بعد 1.35 ڈالر یا 1.5 فیصد گر کر 91.48 ڈالر فی بیرل تک آگیا سیشن کے دوران قیمت کم ہو کر 91.35 ڈالر فی بیرل کی کم ترین سطح تک بھی پہنچیں جو 18 فروری کے بعد سب سے کم تھی. یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ فیوچر 1.55 ڈالر یا 1.8 فیصد گر کر 85.33 ڈالر پر آگیا، یوں بینچ مارک سیشن کی کم ترین سطح 85.17 ڈالر کی سطح پر جاپہنچا جو 26 جنوری کے بعد سب سے کم ہے پیٹرولیم برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم (اوپیک) اور ان کے اتحادیوں، جو کہ اوپیک پلس کے نام سے جانے جاتے ہیں، نے اکتوبر کے دوران تیل کی پیداوار میں ایک لاکھ بیرل یومیہ کمی کرنے کا فیصلہ کیا تھا جس کے بعد پیر کے روز اس میں سب سے زیادہ فائدہ حاصل ہوا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close