ملک بھر میں ایل پی جی کی بلیک مارکیٹنگ نے سابقہ تمام ریکارڈ توڑ دئیے

اسلام آباد (پی این آئی)ملک بھر میں ایل پی جی کی بلیک مارکیٹنگ نے سابقہ تمام ریکارڈ توڑ دئیے۔ چیئرمین ایل پی جی انڈسٹریز ایسوسی ایشن عرفان کھو کھر کے مطابق ملک بھر کے تمام چیف سکٹری بے بس ایل پی جی مافیا جیت گیا بلیک مارکیٹنگ نے سابقہ تمام ریکارڈ توڑ دئیے۔ عرفان کھو کھر نے کہاکہ اوگرا نے ستمبر 2022 212 روپے مقرر کی مارکیٹ میں 300، 360 میں فروخت جاری کر دی ۔ انہوںنے کہاکہ

اوگرا نے گھریلوں سلنڈر کی قیمت 2496مقرر مارکیٹ میں 3500میں فروخت جاری ،اگر حکومت نے ایکش نہ لیا تو تو ایل پی جی نایاب ہو جائے گی ،سیلاب زدہ علاقوں میں گیس کی قیمت 400روپے کلو وصول کی گئی ،ایل پی جی کی بلند ترین قیمتوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ایل پی جی انڈسٹریز ایسوسی ایشن نے ملک گیر ہڑتال کی کال دے دی،ایل پی جی کی قیمتوں کو کنٹرول نہ کیا گیا تو 10 ستمبر 2022 ملک گیر ہڑ تال کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close