اسلام آباد (پی این آئی )خام تیل کی قیمتوں میں اچانک بڑا ضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔نجی ٹی وی کے مطابق برطانوی خام تیل کی قیمتوں میں 2.17 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوںامریکی خام تیل کی قیمت میں مزید 5 اعشاریہ 2 فیصد کمی سامنے آئی تھی۔ میڈیارپورٹس کے مطابق عالمی مارکیٹ میں امریکی خام تیل تازہ کمی کے بعد 87 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا ۔برینٹ کی قیمت بھی 5 فیصد کم ہوئی ہے جو اب 93 ڈالر فی بیرل ہوگئی ۔
ماہرین کے مطابق تیل کی عالمی قیمتوں میں حالیہ کمی ایران سے ایٹمی معاہدے کے امکانات اور چین میں معاشی سست رفتاری کی اطلاعات کی وجہ سے ہوئی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں