آئی ایم ایف پروگرام کے باوجود ہم ڈیفالٹ میں جائیں گے، تہلکہ خیز دعویٰ

اسلام آباد(پی این آئی)سابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے ایک بار پھر پاکستان کے ڈیفالٹ ہونے کے خطرے کی نشاندہی کردی۔تفصیلات کے مطابق اے آر وائی نیوز کے پروگرام’ سوال یہ ہے’ میں گفتگو کرتے ہوئے شبر زیدی نے کہا کہ آئی ایم ایف رپورٹ میں واضح خطرات سےآگاہی دی گئی ہے کہ پاکستان کو10سے12بلین ڈالرکی سرمایہ کاری چاہیے، سرمایہ کاری نہ آئی تو آئی ایم ایف پروگرام کےباوجود ہم ڈیفالٹ میں جائیں گے۔

نجی ٹی وی اے آروائی کے مطابق سابق چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ اس وقت ہمارے پاس قرضے دینے کی صلاحیت ہی نہیں ہے، ہم اس وقت واشنگٹن کےغلام ہیں کیونکہ ہم قرضے واپس نہیں کرسکتے، کوئی اگریہ کہتا ہےکہ ہم غلام نہیں تو وہ معیشت کےبارےمیں نہیں جانتا۔شبر زیدی کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کےپاس آپشن ہی نہیں کہ آئی ایم ایف سےباتیں منوالیں،حالات ایسےہوگئےہیں کہ آئی ایم ایف کےبغیرہم آگےنہیں بڑھ سکتے،موجودہ حالات میں آئی ایم ایف کچھ بھی کہےگاحکومت کو مانناپڑےگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close