ایل پی جی ڈسٹری بیوٹر زنے 10ستمبر کو ہڑتال کا اعلان کر دیا

لاہور(آئی این پی)ملک بھر میںایل پی جی کی بلیک مارکیٹنگ نے سابقہ تمام ریکارڈ توڑ دئیے ،اوگرا کی ستمبر کیلئے جاری قیمت2022 212کی بجائے270سے380روپے فی کلو میں فروخت جاری ہے ۔بتایا گیا ہے کہ زدہ علاقوں میں گیس کی قیمت 270سے 300 روپے کلو وصول کی جا رہی ہے۔ ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر نے کہا ہے کہ ایل پی جی کی قیمتوں کو کنٹرول نہ کیا گیا تو 10 ستمبر 2022 ملک گیر ہڑتال کریں گے۔

انہوںنے کہا کہ ڈومیسٹک سلنڈر پلانٹ سے 3 ہزار سے لے کر3200 تک ڈسٹری بیوٹرز کو دیا جا رہا ہے جبکہ اوگرا نے ستمبر کے لئے کنزیومر پرائس 2496 روپے اونس کی ہے اب اگر پلانٹ والے ڈسٹری بیوٹرز کو 3200روپے میں ایکس پلانٹ سے سلنڈر دیںگے تو ڈسٹری بیوٹرز کیسے 2496 میں دکان پر فروخت کر سکتے ہیں۔اس وقت پورے پاکستان میں کوئی بھی پلانٹ والا گیٹ پاس اور انوائس جاری نہیں کر رہا اگر کوئی کر رہا ہے تو وہ جعلی انوائس ہے خاص کر لاہور ملتان گوجرانوالہ فیصل آباد میں سب سے زیادہ بلیک مارکیٹنگ جاری ہے ۔ مقامی انتظامیہ صرف دکانداروںوالوں کو جرمانے کر رہی ہیں اور جو پلانٹس مہنگی گیس دے رہے ہیں ان کو کوئی بھی جرمانہ نہیں کر رہا ۔

اس وقت ہر پلانٹ بلیک مارکیٹنگ کی وجہ سے روزانہ کا 50 لاکھ روپے منافع کما رہا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں