ریڈیو پاکستان کو بحران سے نکالنے کیلئے بجلی صارفین پر مزید بوجھ ڈالنے کی تیاریاں

لاہور(پی این آئی) ریڈیو پاکستان کو بحران سے نکالنے کیلئے بجلی صارفین پر اضافی بوجھ ڈالنے کی تجویز دیدی گئی، بلوں میں صارفین سے 15 روپے وصول کئے جانے کا امکان ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق ریڈیو پاکستان کو بحران سے نکالنے کے لیے نیا منصوبہ سامنے آگیااور منصوبے کے تحت بجلی صارفین پر اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاری کرلی گئی۔

 

 

 

ذرائع کا کہنا ہے کہ ریڈیوپاکستان کیلئے بجلی بلوں میں صارفین سے15 روپے وصول کرنے کی تجویز دی گئی ہے، منظوری سے بجلی صارفین پر سالانہ 5 ارب روپے سے زائد کا اضافی بوجھ پڑےگا۔ذرائع کے مطابق ریڈیو پاکستان نے تجویز دی ہے کہ بجلی بلوں میں پی ٹی وی فیس 35 سے بڑھا کر 50 روپے کی جائے، پی ٹی وی فیس کے اضافی 15 روپے ریڈیو پاکستان کو دینے کی تجویز دی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ریڈیو پاکستان نے تجویز وزارت اطلاعات و نشریات کو بھجوا دی ہے، تجویز ریڈیو پاکستان کو مالی بحران سے نکالنے کیلئے دی گئی، تجویز کا مقصد پنشنرز کے مسائل کو حل کرنا ہے۔ ریڈیو پاکستان کو بحران سے نکالنے کیلئے بجلی صارفین پر اضافی بوجھ ڈالنے کی تجویز دیدی گئی، بلوں میں صارفین سے 15 روپے وصول کئے جانے کا امکان ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں