اسلام آباد(آئی این پی )یکم ستمبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں مہنگائی بڑھ کر تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 45 اعشایہ 50 فیصد پر پہنچ گئی۔ جمعہ کوپاکستان ادارہ شماریات (پی بی ایس )کے مطابق سالانہ بنیادوں حساس قیمت انڈیکس(ایس پی آئی)سے پیمائش کی گئی ہفتہ وار مہنگائی کی وجہ ٹماٹر اور پیاز کی قیمتوں میں 200 فیصد اضافہ اور ایندھن کی زیادہ قیمتیں ہیں۔اس سے قبل سالانہ بنیادوں پر سب سے زیادہ ہفتہ وار مہنگائی گزشتہ ہفتے ریکارڈ کی گئی تھی۔
پی بی ایس کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق مہنگائی گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں 1.31 فیصد بڑھی۔ایس پی آئی ملک بھر کے 17 شہروں کی 50 منڈیوں میں 51 ضروری اشیا کی قیمتوں کو مانیٹر کرتا ہے۔پی بی ایس کے مطابق گزشتہ ہفتے 31 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، 3 کی قیمتوں میں کمی جبکہ 17 مصنوعات کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔قیمتوں میں گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں اضافہ کچھ یوں ہے پیاز ، 42.17 فیصد،ٹماٹر 13.25 فیصد،مونگ کی دال 7.94فیصد،آلو،6.97فیصد،ایل پی جی4.45فیصد رہا ۔قیمتوں میں سال بہ سال سب سے زیادہ اضافہ یو ں رہا ،پیاز240.15فیصد،ٹماٹر 219.99فیصد،ڈیزل،114.08فیصد،پیٹرول،98.73فیصد،مسور کی دال82.44فیصد،ہفتہ وار قیمتوں میں کمی،بناسپتی گھی ایک کلو 0.76فیصد،بناسپتی گھی ڈھائی کلو0.41فیصد،مسور کی دال 0.34فیصد رہی ۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں