سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ ہو گیا

کراچی(پی این آئی)سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ ہو گیا۔۔ ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج پھر ہزاروں روپے کا اضافہ ہوا ہے۔سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط کے ایک تولہ سونے کی قیمت 3 ہزار روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 44 ہزار روپے ہوگئی ہے۔

 

 

10 گرام سونے کی قیمت 2572 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 23 ہزار 457 روپے ہوگئی ہے۔اس کے علاوہ عالمی مارکیٹ میں سونا 3 ڈالر مہنگا ہوکر 1705 ڈالر فی اونس ہوگیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں