ایران سے آنے والے ٹماٹر اور پیاز کے ٹرک بارڈر پر کیوں روک لیے گئے؟

کوئٹہ (پی این آئی) پاکستان کی حکومت کے واضح احکامات کے باوجود ایران سے آنے والے ٹماٹر اور پیاز کے ٹرک بارڈر پوسٹ پر روک لیے گئے ہیں۔ حکومت ٹماٹر اور پیاز کی درآمد پر ڈیوٹی اور ٹیکس زیرو کرچکی ہے۔ لیکن بابِ دوستی پر تعینات حکام کے مطابق انہیں ان ٹرکوں کو بغیر ٹیکس چھوڑنے کے احکامات نہیں ملے۔ آج ایران سے آنے والا ٹماٹر کا صرف ایک ٹرک کلیئر ہوا، جب کہ درجنوں ٹرک ابھی سرحد پر کھڑے ہیں اور ابھی تک انہیں داخلے کی اجازت نہیں دی گئی ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں