عوام پر پیٹرول کے بعد ایک اور بم گراد یا گیا، ایل پی جی کی قیمت میں تیسری بار بلاجواز اضافہ

لاہور( آئی این پی)سیلاب کی آڑ میں ایل پی جی کی قیمت میںتیسری بار بلاجوز اضافہ کر دیا گیا، فی کلو قیمت 10 روپے،گھریلو سلنڈرکی قیمت میں100 روپے اورکمرشل سلنڈر کی قیمت میں400 اضافہ ہو گیا ۔ایک روز قبل اوگرا نے ماہ ستمبر کیلئے قیمت میں6 روپے فی کلو کرتے ہوئے صارفین کے لیے گھریلوں سلنڈر کی قیمت2496 روپے اور فی کلو 212 روپے مقرر کی تھی ۔ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھو کھرکے مطابق ملک بھر میںایل پی جی کی فی کلو50سے 70روپے اورگھریلو سلنڈر450 سے 650 روپے مہنگا فروخت ہو رہا ہے ۔

ملک بھر میں212 کی جگہ بڑے شہرو ں میں250 روپے اور گھریلوں سلنڈر3000 روپے میں فروخت ہو رہا ہے جبکہ دور دراز دیہاتوں میں212کی بجائے270 روپے فی کلو جبکہ گھریلوں سلنڈر2496 کی جگہ3200 روپے میں فروخت کیاجارہا ہے ۔گلگت بلکستان اور پہاڑی علاقوں میںایل پی جی 300 روپے فی کلو اور گھریلوں سلنڈر2496 کی جگہ 3600 میں فروخت کیا جارہا ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں