عالمی منڈی میں تیل قیمتوں میں کمی، پاکستان میں پیٹرول کتنے روپے سستا ہو سکتا تھا؟

اسلام آباد (پی این آئی) عالمی منڈی میں پٹرول کی قیمت میں کمی کا ریلیف پاکستانی عوام کو نہ مل سکا، حاصل کردہ دستاویز کے مطابق 16 سے 31 اگست کے دوران پٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت میں 7.3 فیصد کمی ہوئی، اس طرح 15 روز میں عالمی منڈی میں پٹرول 14.35 روپے فی لٹر سستا ہوا لیکن حکومت نے قیمت میں کمی کی بجائے پٹرولیم لیوی 17.5 روپے فی لٹر بڑھا دی، اور پٹرول پر لیوی 20 سے بڑھ کر 37 روپے 50 پیسے فی لٹر ہو گئی۔

 

 

اس طرح پٹرول سستا ہونے کی بجائے قیمت تین روپے فی لیٹر بڑھ گئی۔16 اگست کو پٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت 197 روپے 39 پیسے تھی اور 31 اگست کو پٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت 183 روپے 4 پیسے ہو گئی،پٹرول سستا نہ ہونے سے عوام پر ایک ماہ میں 30 ارب روپے سے زائد بوجھ پڑے گا۔ علاوہ ازیں یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اوگرا نے عالمی منڈی کی قیمت کے حساب سے پاکستان میں پٹرول 16 روپے لیٹر سستا کرنے کی تجویز دی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں