پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی گئی

ابوظہبی (پی این آئی ) متحدہ عرب امارات میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی گئی۔ خلیجی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات میں فیول پرائس کمیٹی نے ستمبر کے مہینے کے لیے پٹرول اور ڈیزل کے نئے نرخوں کا اعلان کیا ہے، جس میں یو اے ای کی فیول پرائس کمیٹی نے ستمبر کے لیے پٹرول 98 کی قیمت میں کمی کرتے ہوئے نئی قیمت 3.41 درہم فی لٹر مقرر کی گئی ہے، اگست میں یہ 4.03 درہم فی لٹر میں فروخت ہورہا تھا۔

 

بتایا گیا ہے کہ پٹرول 95 کی قیمت میں بھی کمی کا اعلان کیا گیا ہے جو اگست میں 3.92 درہم فی لٹر میں دستیاب تھا تاہم ستمبر میں اس کی قیمت 3.30 درہم فی لٹر ہوگی، اسی طرح اگست میں 4.14 درہم فی لٹر میں فروخت ہونے والے ڈیزل کی قیمت ستمبر میں 3.87 درہم لٹر مقرر کی گئی ہے جب کہ 91 ای پلس کی ستمبر کے مہینے کے لیے نئی قیمت 3.22 درہم فی لٹر ہوگی۔ادھرپاکستان میں حکومت نے تمام پٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی کر دیں، وفاقی حکومت نے تمام پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا، اوگرا کی سمری پر غور کے بعد وزیر اعظم شہباز شریف نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دی، بتایا گیا ہے کہ وفاقی حکومت نے یکم ستمبر 2022 سے پٹرول 2 روپے 99 پیسے، مٹی کا تیل 10 روپے 92 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل 2 روپے 99 پیسے جبکہ لائٹ اسپیڈ ڈیزل 9 روپے 79 پیسے مہنگا کر دیا۔معلوم ہوا ہے کہ پٹرول مہنگا ہوکر 235.98 روپے، ڈیزل 247 روپے 43 پیسے، مٹی کا تیل 210 روپے 32 پیسے جبکہ لائٹ اسپیڈ ڈیزل 201 روپے 54 پیسے کا ہو گیا۔

 

 

نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا اور یہ قیمتیں 15 ستمبر تک برقرار رہیں گی، جس کے بعد 16 ستمبر سے نئی قیمتوں کے حوالے سے دوبارہ غور کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close