ڈالر تین روپے مزید مہنگا ہو گیا، اوپن مارکیٹ میں قدر کتنی ہو گئی؟

اسلا آباد(پی این آئی)ڈالر تین روپے مزید مہنگا ہو گیا، اوپن مارکیٹ میں قدر کتنی ہو گئی؟۔۔ ملک میں ڈالر کی قیمت میں آج ملا جلا رجحان رہا، انٹربینک میں ڈالر معمولی سستا ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں 3 روپے مہنگا ہوگیا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا بھاؤ 15 پیسے کم ہوکر 218.60 روپے ہے۔اس کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 3 روپے مہنگا ہو کر 222 روپے کا ہوگیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close