کابینہ نے پیاز اور ٹماٹر کی درآمد کی اجازت دے دی، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد(آئی این پی )وفاقی کابینہ نے سیلاب کے باعث پیاز اور ٹماٹر کی درآمد کی اجازت دے دی۔کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے ٹماٹراور پیاز کی درآمد کی اجازت دی جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق کابینہ نے موجودہ ہنگامی صورتحال میں ان اشیا کی درآمد پر ٹیکس استثنیٰ دیا ہے۔

کابینہ نے منظوری سیلاب کی صورتحال میں مقامی منڈی میں ان اشیا کی قلت پر قابو پانے کیلئے دی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close