پیٹرول کی قیمت میں کمی جبکہ ڈیزل مہنگا ہونے کا امکان

لاہور (پی این آئی) پٹرول کی قیمت میں کچھ کمی جبکہ ڈیزل مہنگا ہونے کا امکان۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے ستمبر کے پہلے 15 ایام کیلئے بیشتر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیے جانے کا امکان ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل پر غور جاری ہے، پٹرولیم لیوی میں اضافہ کیے جانے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

 

 

بتایا گیا ہے کہ پٹرول کی قیمت میں کچھ کمی ہو سکتی ہے، جبکہ ڈیزل اور دیگر مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔ تاہم حکومت کی جانب سے پٹرولیم لیوی میں اضافہ کیے جانے کی صورت میں پٹرول کی قیمت میں بھی کمی نہ ہونے کا امکان ہے۔ سما نیوز کی رپورٹ کے مطابق آئل کمپنیوں کی تجاویز موصول ہونے کے بعد اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کیلئے سمری تیار کر لی۔بتایا گیا ہے کہ اوگرا کی جانب سے تیار کردہ سمری میں پٹرول سستا کرنے جبکہ دیگر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔ اوگرا کی سمری کے مطابق پٹرول 2 روپے 98 پیسے سستا کرنے جبکہ ڈیزل 8روپے، مٹی کا تیل 16روپے اور لائٹ اسپیڈ ڈیزل 12 روپے مہنگا کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا حتمی فیصلہ وزیر اعظم شہباز شریف کریں گے۔

 

 

دوسری جانب اوگرا نے ماہ ستمبر کے آغاز سے قبل ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں کمی کا اعلان کر دیا۔ اوگرا اعلامیہ کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 6 روپے کمی کر دی گئی جس کے بعد نئی قیمت 212 روپے ہو گئی۔ فی کلو قیمت میں کمی کے بعد ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 2571 روپے سے کم ہو کر 2496 روپے جبکہ کمرشل سلنڈر 9891 روپے سے کم ہو کر 9604 روپے کا ہو گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close