عوام کیلئے بڑا ریلیف، ایل پی جی سستی کر دی گئی

لاہور (پی این آئی) ستمبر کیلئے ایل پی جی گیس سستی کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق اوگرا نے ماہ ستمبر کے آغاز سے قبل ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں کمی کا اعلان کر دیا۔ اوگرا اعلامیہ کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 6 روپے کمی کر دی گئی جس کے بعد نئی قیمت 212 روپے ہو گئی۔

 

 

فی کلو قیمت میں کمی کے بعد ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 2571 روپے سے کم ہو کر 2496 روپے جبکہ کمرشل سلنڈر 9891 روپے سے کم ہو کر 9604 روپے کا ہو گیا۔یہاں واضح رہے کہ اوگرا کی جانب سے ایل پی جی کی قیمت میں کمی کیے جانے سے قبل ہی گزشتہ چند روز میں ایل پی جی کی قیمت میں خود ساختہ اضافہ کیا جا چکا ہے۔ آل پاکستان ایل پی جی ایسویسن کے چیئرمین عرفان کھوکھر کے مطابق پہاڑی اور دور دراز دیہاتی علاقوں میں 50 روپے فی کلو بلاجواز اضافہ کر دیا گیا اوردیہاتی علاقوں میں ایل پی جی 270 روپے فی کلو فرخت ہو رہی ہے ۔بڑے شہروں ایل پی جی 20روپے اضافے سے240 فی کلو میں فروخت کی جارہی ہے ۔عرفان کھوکھر نے کہا کہ ایل پی جی کی بلیک مارکیٹنگ عروج پر پہنچ گئی ہے،حکومت سے اپیل ہے کہ فوری کاروائی کرے -ملک بھر میں ایل پی جی وافر مقدار میں موجود ہے ،راستوں کی بندش کو جواز بنا کر بلا جواز قیمت میں اضافہ کر دیا گیا۔

 

 

دوسری جانب یکم ستمبر سے پٹرول بھی سستا ہونے کا امکان ہے۔سما نیوز کی رپورٹ کے مطابق آئل کمپنیوں کی تجاویز موصول ہونے کے بعد اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کیلئے سمری تیار کر لی۔ بتایا گیا ہے کہ اوگرا کی جانب سے تیار کردہ سمری میں پٹرول سستا کرنے جبکہ دیگر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔ اوگرا کی سمری کے مطابق پٹرول 2 روپے 98 پیسے سستا کرنے جبکہ ڈیزل 8روپے، مٹی کا تیل 16روپے اور لائٹ اسپیڈ ڈیزل 12 روپے مہنگا کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اوگرا کی سمری وزیر اعظم شہباز شریف کو بھیج دی گئی، سمری کی منظوری کی صورت میں نئی قیمتوں کا اطلاق یکم ستمبر سے ہو گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close