کراچی(پی این آئی) بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 5ڈالر کی کمی سے 1715ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بدھ کو فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 1500روپے اور 1286روپے کی کمی واقع ہوئی۔
کمی کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت کم ہو کر 139000روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بھی کم ہو کر 119170روپے کی سطح پر آگئی۔تاہم اسکے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1520روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 1303.15 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں