ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں ہوشربا اضافہ

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان کے تمام بڑے شہروں میں ایل پی جی کی قیمت میں20 روپے فی کلو اضافہ کر دیا گیا ۔جبکہ آل پاکستان ایل پی جی ایسویسن کے چیئرمین عرفان کھوکھر کے مطابق پہاڑی اور دور دراز دیہاتی علاقوں میں 50 روپے فی کلو بلاجواز اضافہ کر دیا گیا اوردیہاتی علاقوں میں ایل پی جی 270 روپے فی کلو فرخت ہو رہی ہے ۔بڑے شہروں ایل پی جی 20روپے اضافے سے240 فی کلو میں فروخت کی جارہی ہے ۔عرفان کھوکھر نے کہا کہ ایل پی جی کی بلیک مارکیٹنگ عروج پر پہنچ گئی ،

حکومت سے اپیل ہے کہ فوری کاروائی کرے -ملک بھر میںایل پی جی وافر مقدار میں موجود ہے ،راستوں کی بندش کو جواز بنا کر بلا جواز قیمت میں اضافہ کر دیا گیا۔اگست 2022 کے لئے اوگرا کی مقر کر دہ قیمت 218 روپے فی کلو ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close