ایل پی جی کی قیمت فی کلو700روپے جبکہ 1روٹی کی قیمت 50روپے تک پہنچ گئی

کوئٹہ (پی این آئی) بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت میں گیس کی فراہمی میں تعطل آنے کے باعث منافع خوروں کی چاندی ہوگئی۔ شہر میں لیکویفائڈ پٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی قیمت 700 روپے فی کلو جب کہ ایک روٹی کی قیمت 50 روپے تک پہنچ گئی ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق کوئٹہ میں گیس کی سپلائی بند ہونے کے بعد لوگوں نے ایل پی جی سلنڈر اور لکڑیاں استعمال کرنا شروع کیں تو ناجائز منافع خوروں نے ان کی قیمتوں میں بھی اضافہ کردیا۔

 

 

شہر میں اس وقت فی کلو ایل پی جی کی قیمت 300 سے 700 روپے تک وصول کی جا رہی ہے۔ گیس کی قلت کے باعث روٹی کی قیمت بھی بڑھا دی گئی ہے اور ایک روٹی 35 سے 50 روپے میں فروخت کی جا رہی ہے۔خیال رہے کہ دو روز قبل بولان کے علاقے بی بی نانی میں گیس پائپ لائن ریلےمیں بہنے سے کوئٹہ کوگیس کی فراہمی معطل ہوگئی تھی۔ سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق برساتی ریلے میں گیس پائپ لائن بہنے سے کوئٹہ کے علاوہ مچھ، زیارت، پشین، مستونگ اورقلات کو بھی گیس کی فراہمی بند ہوئی۔ شکارپور سے کوئٹہ آنے والی 24 انچ گیس کی پائپ لائن پہلے ہی بہہ چکی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close