گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے بڑی خوشخبری، سوزوکی موٹرز نے اعلان کر دیا

کراچی(پی این آئی) پاک سوزوکی موٹر کمپنی نے اپنی سب سے زیادہ فروخت ہونے والی آلٹو کار کے علاوہ چند دیگر گاڑیوں کی بکنگ دوبارہ شروع کر دی۔ کمپنی کی طرف سے صرف کارپوریٹ کسٹمرز کے لیے ویگن آر وی ایکس آر، ویگن آر وی ایکس ایل، کلٹس وی ایکس آر، سوفٹ جی ایل مینوئل اور سوفٹ جی ایل سی وی ٹی کی بکنگ سے پابندی اٹھائی گئی ہے۔

 

 

ویگن آر اے جی ایس، کلٹس وی ایکس ایل، اے جی ایس، سوفٹ جی ایل ایکس سی وی ٹی اور آلٹو کے تمام ماڈلز کی بکنگ پر تاحال پابندی برقرار ہے۔ بتایا گیا ہے کہ کمپنی کا پروڈکشن پلانٹ اب بھی اپنی پوری صلاحیت کے مطابق نہیں چل رہا اور صرف محدود یونٹ ہی تیار کیے جا رہے ہیں۔ توقع کی جا رہی ہے کہ کمپنی ستمبر میں اپنے تمام کسٹمرز کے لیے تمام گاڑیوں کی بکنگ سے پابندی اٹھا لے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close