امریکی ڈالر مزید مہنگا ہو گیا

اسلام آباد(پی این آئی)رواں ہفتے کے آخری کاروباری روز کے دوران انٹربینک میں ڈالر 219.41 روپے سے بڑھ کر 220 روپے پر پہنچ گیا۔ تفصیلات کے مطابق رواں ہفتے میں اب تک انٹربینک میں ڈالر 5 روپے 35 پیسے مہنگا ہوچکا ہے۔ ماہرین کے مطابق ایک ہفتے میں اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں 8.70 کروڑ ڈالر کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد اسٹیٹ بینک کے ذخائر کم ہو کر 7 ارب 80 کروڑ ڈالر رہ گئے ہیں۔ ماہرین کہنا ہے کہ درآمدی ادائیگی اور ذخائر کم ہونے کی وجہ سے روپیہ دباؤ کا شکار ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close