*فوجی فرٹیلائزر کمپنی کی سیلاب زدگان کیلئے امدادی مہم کا آغاز

راولپنڈی (پی این آئی) فوجی فرٹیلائزر کمپنی (ایف ایف سی) ہمیشہ مشکل وقت میں کمیونٹی سروس میں پیش پیش رہی ہے۔ ملک میں زیادہ بارشوں کے سبب سیلاب کی وجہ سے ہونے والی تباہی کے پیش نظر، کمپنی نے سول انتظامیہ کے تعاون سے 24 اگست 2022 کو ضلع گھوٹکی، سندھ کے سیلاب زدگان کی امداد کے لئے اپنے ریلیف پروگرام کا آغاز کیا تاکہ دور دراز اور سیلاب کے باعث نہ قابل رسائی علاقوں میں لوگوں تک امدادی سامان پہنچایا جا سکے –


ضروت اس امر کی ہے کہ ملک کی اس مشکل گھڑی میں صنعتی شعبے سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز کی جانب سے دستیاب وسائل کو متحرک کرنے کی کوشش کی جائے ۔ اس سلسلے میں، کمپنی نے سیلاب متاثرین کے ساتھ اظہار ہمدردی کرنے اور اسکی تباہ کاری کے باعث ہونے والے نقصان کے پیش نظر انکو ریلیف فراہم کرنے کے لیے 10 ملین روپے کا عطیہ کیا ہے جبکہ میرپور ماتھیلو پلانٹ سائٹ کے ملازمین نے ذاتی طور پر 1.1 ملین روپے کی اضافی رقم اکٹھی کی ہے –

وسائل کو مسلسل متحرک کرنے اور سیلاب سے متعلق امداد میں توسیع کے لیے ایف ایف سی کی ٹیم نے 25 اگست 2022 کو شنک بند کے علاقے کا دورہ کیا جو سیلاب کی وجہ سے ناقابل رسائی ہو چکا ہے۔ ٹیم نے پیدل فاصلہ طے کیا اور ایک ہزار سے زیادہ لوگوں میں پکا ہوا کھانا اور خشک راشن کے پیک تقسیم کیے۔ مشکل وقت میں قوم کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہونے کا عہد کرتے ہوئے، FFC کمیونٹی کو بالعموم اور سیلاب متاثرین کو بالخصوص ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں