پاکستان پر کیا اثرات ہوں گے؟ عالمی منڈی میں خام تیل کی فی بیرل قیمت میں بڑا اضافہ

نیو یارک(آئی این پی)عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا، برطانوی برینٹ خام تیل کی فی بیرل قیمت ڈیڑھ ڈالر بڑھ گئی، برینٹ خام آئل 101ڈالر فی بیرل کی حد عبور کر گیا، امریکی ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی قیمت 95ڈالر فی بیرل ہو گئی،عالمی مارکیٹ میں گیس 9ڈالر35سینٹس کی بلند سطح پر ہے، ملائیشین پام آئل کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا،ملائیشین پام آئل کی فی ٹن قیمت میں 12.70ڈالر کا اضافہ ہوا،

ملائیشین پام آئل کی فی ٹن قیمت بڑھ کر956.11ڈالر ہو گئی،مسلسل دوسرے ہفتے پام آئل کی قیمت میں تیزی کا رجحان ہے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close