سونا فی تولہ سستا ہو گیا، خریداروں کیلئے بڑی خبر

کراچی(پی این آئی)سونا فی تولہ سستا ہو گیا، خریداروں کیلئے بڑی خبر۔۔ ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج 150 روپے کی معمولی کمی ہوئی ہے۔

 

 

سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 150 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 46 ہزار روپے ہوگئی ہے جبکہ10 گرام سونے کا بھاؤ 129 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 25 ہزار 171 روپے ہے۔عالمی مارکیٹ میں سونے کا بھاؤ 4 ڈالر بڑھ کر 1733 ڈالر فی اونس ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں