ملک کا سب سے بڑا ڈیم تربیلا مکمل بھر گیا

اسلام آباد (پی این آئی)تربیلا ڈیم مکمل بھر گیا ،ڈیم میں پانی کی سطح ایک ہزار550 فٹ ہوگئی،پانی کا ذخیرہ 58 لاکھ ایکڑفٹ ہے۔تربیلاڈیم میں پانی کی آمد 2 لاکھ 62 ہزاراوراخراج 2 لاکھ 39 ہزارکیوسک ہے، ارسا کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق منگلا ڈیم میں پانی کی سطح 1 ہزار175 فٹ اورذخیرہ 29 لاکھ ایکڑفٹ ہے۔منگلاڈیم میں پانی کی آمد 26 ہزاراوراخراج 10 ہزارکیوسک ہے، چشمہ میں پانی کی آمد3 لاکھ 86 ہزاراوراخراج 3 لاکھ 86 ہزارکیوسک ہے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پرپانی کی آمد 76 ہزار100 اوراخراج 54 ہزار300 کیوسک ہے۔دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پرپانی کی آمد 69 ہزار400 اوراخراج 69 ہزار400 کیوسک ہے، چشمہ میں پانی کا ذخیرہ 38 ہزارایکڑفٹ ہے،تربیلا، منگلا اورچشمہ میں پانی کا مجموعی ذخیرہ 88 لاکھ 3 ہزارایکڑ فٹ ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close