پاکستان نے اپنی ضرورت سے زائد ڈالرز کا انتظام کرلیا

اسلام آباد (پی این آئی)قائم مقام گورنر سٹیٹ بینک مرتضی سید نے کہا ہے کہ پاکستان نے اپنی ضرورت سے زائد ڈالرز کا انتظام کرلیا ہے، مطلوبہ مقدار سے زائد ڈالرز ملکی زرمبادلہ ذخائر کو مضبوط کریں گے۔تفصیلات کے مطابق قائم مقام گورنر اسٹیٹ بینک مرتضی سید کی قیادت میں اعلی سطح کے وفد نے سٹاک ایکسچینج کا دورہ کیا، جہاں سٹیٹ بینک اور پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے اعلی ترین حکام میں اہم ملاقات ہوئی۔

قائم مقام گورنر اسٹیٹ بینک مرتضی سید نے کہا کہ مستقبل میں ایکسپورٹرز کے ڈالرز جلد مارکیٹ میں لانے کیلئے مزید اقدامات لیں گے۔قائم مقام گورنر اسٹیٹ بینک نے دعویٰ کیا کہ پاکستان نے اپنی ضرورت سے زائد ڈالرز کا انتظام کرلیا ہے، مطلوبہ مقدار سے زائد ڈالرز ملکی زرمبادلہ ذخائر کو مضبوط کریں گے۔اسٹیٹ بینک نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

 

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close