عالمی مارکیٹ سے خوشخبری، خام تیل مزید سستا ہوگیا

واشنگٹن(پی این آئی)عالمی مارکیٹ سے خوشخبری، خام تیل مزید سستا ہوگیا۔۔ امریکی خام تیل کی قیمت میں مزید 5 اعشاریہ 2 فیصد کمی سامنے آئی ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق عالمی مارکیٹ میں امریکی خام تیل تازہ کمی کے بعد 87 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا۔برینٹ کی قیمت بھی 5 فیصد کم ہوئی ہے جو اب 93 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔

 

 

ماہرین کے مطابق تیل کی عالمی قیمتوں میں حالیہ کمی ایران سے ایٹمی معاہدے کے امکانات اور چین میں معاشی سست رفتاری کی اطلاعات کی وجہ سے ہوئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں