ٹیوٹا کے بعد سوزوکی نے بھی گاڑیوں کی قیمتوں میں بڑی کمی کر دی

اسلام آباد (پی این آئی) ڈالر سستا ہونے کے بعدملک کی کارساز کمپنیوں نے اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق ملک بھر گاڑیاں بنانے والی کمپنیوں نے قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا ہے ، سوزوکی کمپنی نے گاڑیوں کی قیمتوں میں نوے ہزار روپے سے ایک لاکھ ایک لاکھ ننانوے ہزار روپے تک کمی کردی ہے۔جس کے بعدآلٹو وی ایکس کی قیمت میں نوے ہزار روپے کی کمی کے ساتھ17 لاکھ89 ہزار روپے سے 16 لاکھ 99 ہزار روپے تک پہنچ گئی۔

دوسری جانب جاپانی کمپنی ٹویوٹا کورولا کی قیمتوں میں 15اگست 2022ء سے اپنی مختلف برانڈز کی قیمتوں میں جو کمی کی گئی ہے اسکے مطابق کرولا 1.6ایم /ٹی کی 14اگست تک کی قیمت جو 48لاکھ 99ہزار روپے تھی‘ 15اگست کو 3لاکھ 30ہزر روپے کم کر کے 45لاکھ 69ہزار روپے کر دی ہے۔ یہ تمام قیمتیں ایکس فیکٹری ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close