اسلام آباد (پی این آئی ) حکومت نے آئی ایم ایف کو تیل اور بجلی پر دی گئی تمام سبسڈیز ختم کرنے کی یقین دہانی کرا دی ، عالمی مالیاتی فنڈ سے طے پائے معاملات کے تحت حکومت بجلی اور گیس کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دے گی۔ تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان نے آئی ایم ایف کو 27 نکاتی ایکشن پلان پر عملدرآمد کی یقین دہانی کرائی ہے، پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان طے پائے لیٹر آف انٹینٹ کی تفصیلات سامنے آ گئیں۔
آئی ایم ایف کو لیفٹر آف انٹینٹ میں یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ ڈالر کی قدر کا تعین مارکیٹ بیس ہو گا، پاکستان تیل اور بجلی پر دی گئی تمام سبسڈیز کو ختم کرے گا، آئی ایم ایف کی شرط پر پٹرولیم مصنوعات پر ڈویلپمینٹ لیوی کی شرح میں بتدریج اضافہ کیا جائے گا۔آئی ایم ایف کو بتایا گیا ہے کہ پاکستان بجلی کے بنیادی نرخوں اور گیس کے نرخوں میں میں اضافہ کرے گا، ایف اے ٹی ایف شرط کے مطابق اینٹی منی لانڈرنگ فریم ورک پر عملدرآمد کیا جائے گا، درآمدی اشیا پر پابندی پر نظرثانی جنوری 2023 میں صورتحال دیکھنے کے بعد ہو سکے گی۔آئی ایم ایف کو یقین دہانی کروائی گئی ہے کہ خسارے میں چلنے والے اداروں میں گورننس اور شفافیت کا نظام وضع کیا جائے گا، گردشی قرضوں کو کنٹرول کرنے کیلئے مانیٹرنگ اور ادائیگیوں کا نظام بہتر کیا جائے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں