پیٹرول 50فیصد مہنگا ہو گیا

ڈھاکا (پی این آئی) بنگلا دیش میں ایک ہفتے کے اندر پیٹرولیم مصنوعات میں 50 فیصد سے زائد اضافہ کیا گیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد بنگلا دیش میں پیٹرول کی قیمت 86 ٹکا سے بڑھ کر 130 ٹکا لیٹر ہوگئی ہے۔

 

 

اس کے علاوہ ڈیزل اور مٹی کا تیل 42.5 فیصد اضافے سے 114 ٹکا فی لیٹر تک پہنچ گیا ہے۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر بنگلا دیش میں عوام کا شدید احتجاج جاری ہے۔ملک میں ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ یوکرین میں ہونے والی جنگ کو قرار دیا جا رہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close