عالمی منڈی میں مقابلہ مشکل، برآمدی انڈسٹری کے لئے گیس کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا

لاہور( آئی این پی) سوئی نادرن گیس پائپ لائنز نے برآمدی انڈسٹریز کے لئے گیس کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ، برآمدی انڈسٹریز کو اگست کے بل نئے ٹیرف کے مطابق موصول ہوں گے ۔

ایس این جی پی ایل کی جانب سے برآمدی انڈسٹریز کے لئے فی ایم ایم بی ٹی یو قیمت ساڑھے 6ڈالر مقرر تھی جس میں اڑھائی ڈالر کا اضافہ کر دیا گیا ہے ۔ برآمدی انڈسٹریز کو اب اگست کے بل اضافے سے9ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کے تناسب سے چارج کئے جائیں گے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close