عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی، پاکستان میں الٹا فیصلہ

اسلام آباد(آئی این پی ) عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی کے باجود حکومت نے ملک کے 75ویں یوم آزادی پر بھی قوم کونہ بخشا، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کرتے ہوئے پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 72 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیاگیا ۔

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی کے باجود حکومت نے ملک کے 75ویں یوم آزادی پر بھی قوم کونہ بخشا، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کرتے ہوئے پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 72 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیاگیا۔ 6 روپے 72 پیسے فی لیٹر اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 233 روپے 91 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 51 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 244 روپے 44 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close